وزیر اعظم نواز شریف سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیئرمین جوزے وینالز کی ملاقات ،ْ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان مسلسل اقتصادی ترقی کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے شاندار مواقع پیش کر رہا ہے ،ْوزیر اعظم چیئرمین سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید اضافے کا اظہار
بدھ 24 مئی 2017 13:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو 2016ء میں 5 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹاک مارکیٹس میں شامل کیا گیا اور ہماری موجودہ جی ڈی پی شرح نمو 5.3 فیصد سے زائد ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو بتایا کہ ٹھوس سرمایہ جاتی بنیاد، اثاثہ جات و منافع پذیری میں شاندار نمو اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگی نے پاکستان کے بینکاری کے شعبہ کو سرمایہ کاروں کے لئے خطے میں نہایت مسابقانہ مقام عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی شعبہ جات میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اقتصادی ترقی، وسیع تر سرمایہ کاری مواقع پیش کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سٹینڈرڈ بینک کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان میں سب سے پرانے اور سب سے بڑے بین الاقوامی بینکوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے عالمی معیارات کے مطابق پاکستان میں اسلامی بینکاری سمیت نئی ٹیکنالوجی اور جدید مالیاتی مصنوعات متعارف کرانے کے لئے بینک کے عزم پیہم کو سراہا۔ چیئرمین سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.