کسٹم کلکٹریٹ ملتان کا97فیصد ریونیو صرف تیل سے حاصل ہورہاہے،سعودعمران احمد
بدھ 24 مئی 2017 15:41
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں کلکٹر کسٹم نے کہاکہ پنجاب آنے والی اشیاء پر کراچی پورٹ پر سندھ حکومت اور اسی مال پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ٹیکس وصولی کی شکایت ایف بی آر میں بھی زیربحث آئی ہے تاہم یہ معاملہ وفاق یا ایف بی آر کانہیں پھربھی اس معاملہ پر پنجاب کے صنعتی وتجارتی سیکٹرز کے شدید تحفظات اوراعتراضات سے اعلی حکام کو آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خو اجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ ڈرائی پورٹ ملتان پر کلیئرنس کے لیے آنے والے مال کی ویلیو ایشن کراچی کی نسبت زیادہ بنائی جاتی ہے اسی لیے تاجر ملتان ڈرائی پورٹ سے مال کلیئر کرانا پسند نہیں کرتے۔اسی طرح کراچی میں دس دن کے ا ندر ریبیٹ کاچیک جاری ہوجاتا ہے جبکہ ملتان ڈرائی پورٹ میں پیچیدہ اورطویل طریقہ کار اپنایا جاتا ہے خصوصاً چمڑے کی مصنوعات کے لیے ریبیٹ کی ادائیگی کاطریقہ کارفوری توجہ طلب ہے ،ملتان ڈرائی پورٹ میں چوبیس گھنٹے کلیئرنس کے لیے شفٹوں میں کام شروع کردیا جائے۔وی بوک سسٹم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کومقامی کلکٹریٹ میں رجسٹر کروانے کوجلد ازجلد ممکن بنایاجائے۔اس موقع پر ایپبوما کے چیئرمین خواجہ یونس ڈرائی پورٹ ملتان ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ فاضل اورایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینئر نائب صدر بختاور تنویرشیخ نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.