کراچی ،نقل کرانے کا الزام، سپلا نے انٹر کے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا
سپلا کی جانب سے امتحانا ت کا بائیکاٹ کرنے پر انٹر کے پیپرز پر غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی،طلبہ و طالبات رل گئے اساتذہ نقل کرانے میں ملوث نہیں، الزام سراسر غلط ہے، نقل اور پیپر آوٹ ہونا چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نا اہلی ہے،سپلا تمام سینٹرز پر امتحانات کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
جمعہ 26 مئی 2017 16:49
(جاری ہے)
سپلا کی جانب سے امتحانا ت کا بائیکاٹ کرنے پر انٹر کے پیپرز پر غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
جبکہ امتحانات کے لئے آنے والے طلبا وطالبات رل گئے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بائیکاٹ کرنے والے اساتذہ کو گرفتار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپر کا انعقاد نہ ہوا تو اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اس سلسلے میں کالجز کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ۔وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے سپلا کی جانب سے امتحانات کے بائیکاٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ہم اساتذہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جام مہتاب ڈہر سندھ مدرستہ الاسلام کالج میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر انہیں خوش آمدید کرنے کے لئے موجود تھے جہاں انہیں سپلا کی جانب سے امتحانات کے بائیکاٹ کی خبر دی گئی جس پر وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔سندھ پروفیسر لیکچر ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں 13 اساتذہ کے نام شامل کئے گئے ہیں جن پر چیئرمین انٹر بورڈ نے نقل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ سپلا کا کہنا ہے کہ اساتذہ نقل کرانے میں ملوث نہیں۔ الزام سراسر غلط ہے۔ نقل اور پیپر آوٹ ہونا چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نا اہلی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام سینٹرز پر امتحانات کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جس کے بعد سینٹرز میں امتحانات لئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.