قومی اسمبلی ،ْ بجٹ اجلاس چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا ،ْ اپوزیشن اراکین کی سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت

ہفتہ 27 مئی 2017 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے 40 منٹ تاخیر سے شروع ہواجبکہ اپوزیشن کے اراکین کسانوں پر تشدد کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز 4 بجکر 40 منٹ پر ہوا ،ْ اجلاس کیلئے 4 بجے کا وقت مقرر تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوراپی پی پی کے اراکین قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی قیادت میں سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں آئے۔ بعد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بھی سیاہ پٹیاں باندھ لیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹر الیاس احمد بلور، سینیٹر جاوید عباسی، ستارہ ایاز، سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی، نثار محمد خان، باز محمد خان سمیت دیگر سینیٹر بھی موجود تھے۔