اسٹیٹ بینک نے رمضان البارک میںدفتری اوقات کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان البارک 1438 کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کردیا ،رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان اور تمام بینک ،ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے ،جبکہ جمعہ کو صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک بلا وقفہ کام ہوگا،عوام سے کاروباری لین دین کے لئے دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے ،جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے،رمضان المبارک کے بعد یہ اوقات کار اپنے سابقہ معمول پر آجائیں گے۔