پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی
ہفتہ 27 مئی 2017 23:12
(جاری ہے)
مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔
اس لئے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ان کے چانس بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ماضی کو دیکھتے ہیں تو پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ میں تمام بڑی ٹیمیں دباومیں ہوتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباومیں ہو گی کیونکہ بنگلہ دیش بہت مشکل گروپ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباوہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارا گروپ بہت سخت ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، ہم یہاں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہو سکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.