ملک میں چوروں ،ڈاکوؤں کوتاج اورانسانیت کی خدمت کرنیوالوں کودھمکیاں ملتی ہیں،فیصل ایدھی
ایدھی فاؤنڈیشن کی زیرملکیت تقریباًدوسوگاڑیوں کی فروخت پرحکومت کی جانب سے پابندی عائدہے ،سربراہ ایدھی فائونڈیشن
اتوار 28 مئی 2017 17:50
(جاری ہے)
امریکہ اوریورپ سے ملنے والے چندے میں کمی کااہم سبب وہاں مسلمانوں سے تعصب کابڑھتاہوارجحان ہے ۔
وہاں کی پاکستانی کمیونٹی غیرمحفوظ ہوگئی ہے اورمعاشی طورپریہ بھی پہلے کی طرح مستحکم نہیں رہے ،پاکستان سے ملنے والے عطیات میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اب دوسرے فلاحی ادارے بھی سرگرم عمل ہیں ،چندے کی رقم تومحدودہے لیکن اب وہ ملک کے بجائے چاراداروں میں تقسیم ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ دنیابھرمیں حکومت کی جانب سے فلاحی اداروں کے کام کوسراہاجاتاہے ،انہیں بہت سے معاملات میں رعایت دی جاتی ہے ،مگرپاکستان میں ہمارے لئے حکومتی سرپرستی بس اس حدتک ہے کہ وہ ہمیں کام کرنے دیتی ہے ،اوریہ بھی ان کااہم یہ ایک احسان ہے ہم اس سے زیادہ سرپرستی چاہتے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی زیرملکیت تقریباًدوسوگاڑیوں کی فروخت پرحکومت کی جانب سے پابندی عائدہے ۔اس سارے معاملے کاپس منظرکچھ یوں ہے کہ جب ہم نے گاڑیاں درآمدکی تھیں توہمیں کسٹم ڈیوتی پرچھوٹ دی گئی تھی ایک طرح سے یہ حکومت کی جانب سے ریلیکسیشن ہوتی ہے ۔اصولی طورپرایمرجنسی سروس میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کوتین یاچارسال بعدڈسپوزہوجاناچاہئے لیکن ہم ان گاڑیوں کو18سی19سال تک استعمال کررہے ہیں ،اب حکومت ہمیں انہیں ڈسپوزکرنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔وہ ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں کچراکردیں لیکن فروخت نہیں کرسکتے ،ہم ان دوسوگاڑیوں کوفروخت کرکے نئی چالیس گاڑیاں خریدسکتے ہیں ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ ایدھی سینٹرہیڈآفس میں ہونیو الی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوجب گرفتارکیاگیاتولوٹے گئے پیسے ،سامان اورسونابرآمدہوااس کے باوجودعدالت نے انہیں ضمانت پررہاکردیا۔ہمیں کمرہ عدالت کے باہرکھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں ،اب آپ کیاکرسکتے ہیں سوفیصدوثوق کے ساتھ کہتاہوں کہ یہی ملزمان اگلے انتخابات میں کسی ایم پی اے ،ایم این اے کے ساتھ اس کی انتخابی مہم چلارہے ہوںگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.