کمشنر لاہورکامختلف رمضان بازاروں کا دورہ،اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں، دستیابی اور فراہمی کا جائزہ لیا
تمام ڈی سی اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ منڈیوں میں صبح کی نیلامی کو مزید موثر طریقے سے مانیٹر کریں،اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے لاہور ڈویژن میں پرائس چیکنگ میکانزم کو نہایت فعال کیا جا چکا ہے‘عبدالله خان سنبل
اتوار 28 مئی 2017 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی سی اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ منڈیوں میں صبح کی نیلامی کو مزید موثر طریقے سے مانیٹر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے لاہور ڈویژن میں پرائس چیکنگ میکانزم کو نہایت فعال کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں خریداری کرنے والوں کی بہت بڑی تعداد کو دیکھ کر رمضان بازاروں کی افادیت و اہمیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا پورا اہتمام کر لیا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں موجود اشیاء پورا دن فروخت کے لیے وافر مقدار میں موجود رہیں گی اور ان کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ خریداروں کے لیے پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف رمضان بازاروں میں شکایات رجسٹر کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے علاوہ وہاں پر آٹا، چینی ، گوشت کی فروخت اور معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران اشیاء کے ناپ تول کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے عام مارکیٹ اور منڈیوں اور بازاروں پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ پوری لاہور ڈویژن میں پرائس مجسٹریٹس نے آج اہم مارکیٹوں اور بازاروں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.