وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے عوام کو اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد
پیر 29 مئی 2017 16:03
(جاری ہے)
اس کے علاوہ چکن دس روپے فی کلو گرام اور انڈے فی درجن پانچ روپے کم قیمت پر فروخت کیے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلا دوسو پچاس اور بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا پانچ سو روپے میں دستیاب ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے صوبے بھر میں دو ہزار سے زائد مدنی دسترخوان قائم کیے گئے ہیں ۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک میں چھ رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ فیئر پرائس شاپس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ ضلع بھرمیں افطار دستر خوان اور مدنی دستر خوان بھی قائم کیے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے تحصیل و ضلعی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ضلعی پولیس اٹک کے تعاون سے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کو فول پروف سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اور تمام بازاروںمیں میٹل ڈیٹکٹر ز اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے واکے شخص پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں کے لیے اے ڈی سی جی کو فوکل پرسن نامز د کیا گیا ہے جو اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور چیف افسران کے تعاون سے لگائے گئے رمضان بازار کامیابی سے جاری ہیں۔ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جو 0800-02345ہے ۔ اس نمبر پر کسی بھی وقت معلومات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.