پی ٹی آئی کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری اویس کو امیدوار نامزد کیا ہے،فردوس نقوی

پیر 29 مئی 2017 23:10

پی ٹی آئی کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری اویس کو امیدوار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخابات سے قبل ہی حلقے کے اندر حکومت مشینری حرکت میں آچکی ہے، صوبائی وزرا کے علاقوں میں دورے اور سرکاری اداروں میں تبادلوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستا ن اپنا غیر جابندارانہ رویہ ظاہر کرتے ہوئے اس قدامات کو فوری طور پر رکوائے۔

وہ پیر کو پارٹی سیکریٹریٹ ''انصاف ہائوس'' نرسری میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، سابق سینیٹر ہمایوں مندوخیل، سردارعبد العزیز، ملک شہزاد اعوان، دوا خان صابر، بلال غفار ، اکبر موریجو ،راجہ اظہر خان،پی ایس 114میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اویس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فردوس نقوی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اس ملک کے اندر اپنا کردار ادا نہیں کر رہا یہی وجہ ہے کہ ہر الیکشن چیلنج ہوتا ہے اور عوام کا جمہوریت پر سے یقین کم ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت بھی اس ملک کے اندر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 60فیصدسے زائد لوگ ووٹ دیناپسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا ہم نئے چہرے اور نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے ۔

اسی لئے آج ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب کے لئے ضلع شرقی کے نائب صدر و نوجوان رہنما چوہدری اویس کا بطور پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ تحریک انصاف خاص طور سے شہری علاقوں میں نوجوان شہرے لے کر آئے گی ۔ پی ٹی آئی کے مدمقابل امیدوار ایک تاریخ کی ناکام اور بد ترین حکومت کا نمائندہ ہے کیونکہ جتنی تباہی کراچی میں پیپلز پارٹی کے 9سالہ دور حکومت میں ہوئی ہے اتنی کبھی نہیں ہوئی۔

انشا اللہ کراچی کی عوام 9جولائی کو اپنافیصلہ دیں گے کہ وہ ان کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کروائیں جائیں جس میں پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا جائے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :