نجی سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن اور ماہوار فیسوں کی وصولی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ

جمعرات 1 جون 2017 16:34

نجی سکولز گرمیوں کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن اور ماہوار فیسوں کی وصولی پر ..
ایبٹ آباد۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے ہزارہ ڈویژن کے تمام نجی سکول مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن اور ماہوار فیسوں کی وصولی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شدید گرمی میں کھلے ہوئے سکولوں کو فی الفور بند کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے تمام نجی سکول یکمشت چھٹیوں کی فیس وصول نہیں کر سکتے، ایک مہینہ کی فیس وصول کریں، اس سلسلہ میں کچھ سکولوں میں بارے میں شکایتیں موصول ہو چکی ہیں کہ وہ بچوں کو شدید گرمی میں چھٹیاں بھی نہیں دے رہے، اس کے علاوہ دو ماہ کی بچوں کے والدین سے یکمشت فیس وصول کر رہے ہیں جس سے والدین سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیسن پشاور کے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق میدانی علاقوں میں پرائمری سکولوں کو موسم گرما کی چھٹیاں 27 مئی سے 31 اگست تک (تین ماہ اور پانچ دن بنتی ہیں)، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول 27 مئی سے 15 اگست تک جبکہ پہاڑی علاقوں کے سکول یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر جرمانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی ادارہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :