باغات میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 2 جون 2017 15:25

باغات میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) ماہرین زراعت کا کہناہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار اس جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کاشت کا عمل شروع کرلیں تاکہ انہیں زیادہ مالی فائدہ حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹا ویٹر چلا کر بیج کااگائو کئی گنا بہتر بنایاجاسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بعض کاشتکار فصلوں کی کاشت کے وقت بیجوں کی شرح کو مد نظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے فی مرلہ یا فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں۔