آبپاشی کی ضروریات پوری کرکے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے، زرعی ماہرین

جمعہ 2 جون 2017 15:25

آبپاشی کی ضروریات پوری کرکے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء): پانی کے معاملے میں انتہائی حساس ترین فصل کپاس پر پانی کی کمی کے باعث منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاہم آبپاشی کی ضروریات پوری کرکے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ کپاس دنیا کی اہم ترین ریشہ دار فصل ہے اور کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب میںمجموعی پیداوار کا تقریباًً80فیصد پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اچھی زمین میں عام طور پر موسمی حالات اور کپاس کی ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے آغاز سے لے کر شروع اکتوبر تک کم از کم پانچ سے چھ دفعہ آبپاشی کی سفارش کی جاتی ہے تاہم کاشتکار پانی کا صحیح استعمال پودے کی ضرورت اور زمین کی ساخت کو سامنے رکھ کر کریں اور فصل کو پانی صرف اسی وقت لگانا چاہئے جس وقت صحیح معنوں میں فصل کو پانی کی ضرورت ہو نیز پہلے پانی کے بعد فصل کو پانی زمین کی خاصیت، پودے کی علامات اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے لگاناچاہیے ۔