کپاس کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے نیا نظام انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا گیا

جمعہ 2 جون 2017 16:03

کپاس کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے نیا نظام انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں کپاس کے کیڑوں کی مانیٹرنگ کرنے کا نظام آئی ٹی سے منسلک کردیا ہے، ہر ضلع میں کپاس کے کیڑوں کے نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہونے کی نشاندہی اور ان سے بچائو کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران کپاس کو کیڑوں کے حملہ سے محفوظ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کپاس کے کاشتکاروں کو آگاہی بھی فراہمی کی جا رہی ہے۔ کپاس کے کیڑوں کی تعداد اور ان سے بچائو کی تدابیر کے لئے جدید ترین نظام مرتب کیا گیا ہے جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ رواں سال کپاس کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ۔ کپاس کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکومت کی جانب سے پہلی بار ایسی پالیسی کا اعلان ہوا ہے۔ یہ مقابلے کپاس پیدا کرنے والے 20اضلاع میں کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :