بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہاتھی رہاشی علاقے میں گھس آیا حملہ کرکے 4 افراد ہلاک کردیا

جمعہ 2 جون 2017 18:44

بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہاتھی رہاشی علاقے میں گھس آیا حملہ کرکے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک جنگلی ہاتھی رہاشی علاقے میں گھس آیا اور حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کرڈالا بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سانحہ ریاست کے ضلح کو ئیمبا توری میں اس وقت پیش آیا جب ایک جنگلی ہاتھی ایک گھر گھس آیا اور ایک بارہ سالہ بچی سمیت سوئے ہوئے دو افراد کو حملہ کرکے ہلاک کردیا اسکے بعد ہاتھی قریبی کھیتوں میں داخل ہوا اور دو خواتین کو حملہ کرکے ہلاک کردیا اسی علاقے میں ہاتھی کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا عہدیدار کہا کہنا ہے کہ ہاتھی کو پکڑنے کیلئے کوشش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :