بھارت نے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کردیا

زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا تھا

جمعہ 2 جون 2017 18:48

بھارت نے جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کردیا۔ میزائل کو اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعے کی صبح 9 بجکر 50 منٹ پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ( آئی ٹی آر) میں چاندی پور کے قریب کیا گیا تھا، جس نے 350 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے اپنے ہدف کو خلیجِ بنگال میں نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔مذکورہ میزائل 500 سے 1000 کلوگرام جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس میں جدید نظام نصب کیا گیا ہے جو اپنے ٹارگٹ کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر تیار کیا جانے والے میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ایس ایف سی) کی جانب سے کیا گیا جبکہ اس کی نگرانی ڈی آر ڈی او نے کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 21 نومبر 2016 کو پرتھوی ٹو میزائلز کے کامیاب تجربات کیے گئے تھے۔بھارتی فورسز میں 2003 میں متعارف کرائے گئے 9 میٹر طویل اور مائع ایدھن سے چلنے والے میزائل کو پہلی مرتبہ ڈی آر ڈی او نے انٹیگریٹڈ میزائل ترقیاتی پروگرام کے تحت تیارکیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :