نہال ہاشمی کی چئیرمین سینیٹ سے ملاقات; استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 جون 2017 11:25

نہال ہاشمی کی چئیرمین سینیٹ سے ملاقات; استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2017ء) : نہال ہاشمی نے آج چئیرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نہال ہاشمی نے چئیر مین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست کی ۔ نہال ہاشمی نے چئیر مین سینیٹ سے کہا کہ میں نے استعفیٰ دباؤ میں آ کر دیا تھا، میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے۔ دوسری جانب نہال ہاشمی کے استعفے سے متعلق سینیٹرز اور چئیرمین سینیٹ کے مابین مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگی سینیٹر راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ن لیگی سینیٹرز کے وفد نے چئیر مین سینیٹ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفد نے استدعا کی کہ نہال ہاشمی کا استعفٰی قبول کیا جائے۔ جس پر چئیر مین سینیٹ نے کہا کہ نہال ہاشمی کے استعفے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ متنازعہ اور دھمکی آمیز تقریر کرنے پر نہال ہاشمی کو پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونا پڑا تھا جبکہ انہوں نے سینیٹرشپ میں بھی اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا تھا۔