پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے حکام کو مقررہ اہداف کے مطابق قرضوں کی فراہمی کی ہدایت

منگل 6 جون 2017 15:21

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے حکام کو مقررہ اہداف کے مطابق قرضوں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے حکام کو مقررہ اہداف کے مطابق قرضوں کی فراہمی اور پہلے سے جاری کردہ قرضوں کی وصولی کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ بینک کے حکام کاشتکاروںکو فصلات خریف کیلئے قرضہ جات کی بروقت فراہمی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں جبکہ فصلات ربیع کیلئے جاری کئے گئے قرضوں کی وصولی کیلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی اہداف کے مطابق فصلات کی کاشت اور زرعی اجناس کی بمپر کراپس کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ تمام برانچز کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینک کی متعین کردہ پالیسی لائنز پر سختی سے کاربند رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اچھی فصلات اور بہتر پیداوار حاصل ہو گی تو کاشتکار بروقت قرضے بھی واپس کرسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قرضوں کی وصولی کی شرح 100فیصد رہے گی تو قرضوں کی فراہمی بھی 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :