خلیجی ممالک کیساتھ کشیدہ تعلقات، ترکی نے قطر میں فوج تعینات کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 19:59

خلیجی ممالک کیساتھ کشیدہ تعلقات، ترکی نے قطر میں فوج تعینات کرنے کی ..
انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) خلیجی ممالک کیساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد ترکی نے قطر میں فوج تعینات کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ تعلقات کے بعد ترکی نے قطر میں فوج تعینات کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ترک پارلیمنٹ میں قانون سازی بدھ کے روز ہی مکمل کر لیے جانے کے امکانات ہیں۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ترک فوج کو قطر میں تعینات کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے دفاعی معاہدے بھی طے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی بھی خلیجی ممالک خاص کے متحدہ عرب امارات کے کردار سے خوش دکھائی نہیں دیتے۔ کچھ روز قبل ہی ترکی نے گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل کیے تھے۔ ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں متحدہ عرب امارات کے مبینہ کردار کے انکشاف کے بعد سے ترکی اور خلیجی ممالک کے اتحاد کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ اگر خلیجی ممالک نے قطر کیخلاف کسی قسم کی جارحییت دکھانے کی کوشش کی تو ترکی قطر کا بھرپور دفاع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :