چوبیس گھنٹوں کے دوران22مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

بدھ 7 جون 2017 23:29

چوبیس گھنٹوں کے دوران22مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن22مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 22مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری مجرمان ،10عدالتی مفروران اور 02 ٹارگٹ افینڈرز شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں05عددپسٹل ،01 عدد بندوق، 01 عدد رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میںچرس2.470کلو گرام اور شراب108 لیٹربرآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :