کاشتکاروں کو باسمتی کی کاشت وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 جون 2017 13:21

کاشتکاروں کو باسمتی کی کاشت وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے چاول کے کاشتکاروں کو باسمتی کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے وقت مقررہ پر مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک ، باسمتی 2000،باسمتی 515 کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال ، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15جون سے 30جون تک ہے۔انہوںنے دھان کے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ اگر انہیں مزید معلومات ، رہنمائی یا مشاورت کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی آفس ، فیلڈ سٹاف یا صبح 8سے رات 8بجے تک فری زرعی ہیلپ لائن 0800-15000پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدائت کی کہ وہ دھان کی کاشت کے وقت صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔