شیخ رشید چاہیں تو چندہ جمع کر کے 20لاکھ روپے نورمحمد اعوان کو ادا کرنے کو تیار ہیں،حنیف عباسی کی پیشکش

جمعہ 9 جون 2017 05:31

شیخ رشید چاہیں تو چندہ جمع کر کے 20لاکھ روپے نورمحمد اعوان کو ادا کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پیشکش کی ہے کہ وہ چندہ جمع کر کے ان کی 20لاکھ روپے کی رقم نورمحمد اعوان کو ادا کرنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اگر شیخ رشید چاہیں تو میں چندہ جمع کر کے ان کی 20لاکھ روپے کی رقم نور محمد اعوان کو دینے کو تیار ہوں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ نور محمد اعوان کا پارلیمنٹ ہائوس میں شیخ رشید احمد سے پیسے مانگنے کا طریقہ کار غلط تھا ۔

متعلقہ عنوان :