دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی پنیری ماہ جون و جولائی کے دوران مقررہ شیڈول کے تحت کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 10 جون 2017 15:47

دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی پنیری ماہ جون و جولائی کے دوران ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء)دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی پنیری ماہ جون و جولائی کے دوران مقررہ شیڈول کے تحت کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اری 6،کے ایس 282، کے ایس کے 133اور نایاب اری کی پنیری زیادہ سے زیادہ 7جولائی تک ، سپر باسمتی کی پنیری زیادہ سے 20جولائی تک ، باسمتی 370، باستمی 383 ، باسمتی پاک ، باسمتی 2000اور باسمتی 515کی پنیری یکم جولائی سے 20 جولائی کے درمیان کھیتوں میں منتقل کردیں تاکہ بروقت کاشت سے اچھی فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجما ن نے بتایاکہ باسمتی 198 کی قسم ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں یکم جولائی سے 15جولائی تک اور شاہین باسمتی 15جولائی سے 31 جولائی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت یارہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔