وفاقی وزیر امور کشمیر کا تحصیل صفدر آباد میں رمضان بازار کا دورہ
عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج فراہم کیا جارہا ہے سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اُن کی صوبائی حکومتوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،2018ء کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی ،برجیس طاہر
ہفتہ 10 جون 2017 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازارصفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں جہاںسستی و معیاری اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کو خریدوفروخت کا ایک اعلیٰ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کیا جارہاہے ۔
انہوںنے کہاکہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور زندگی کے ہرشعبے میں حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کو پورے پاکستان میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی اور دھرنے والوں نے عوام کو محض سبز باغ دکھائے ہیں اور آج صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کارکردگی سے شدید مایوس ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان صوبوں کے کرپٹ ، نااہل سیاست دانوں اور حکمرانوں نے رمضان کے مہینے میں بھی کوئی خاص ریلیف فراہم نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام دیگر ملک میںمسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان صوبوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی جس کے بعد ان صوبوں میں بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرز پر عوام کی سہولیات کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء سے متعلق عوام سے بھی دریافت کیا ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.