پنجاب فوڈ اتھارٹی کارمضان المبارک اور عید کے لیے ناقص بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ
ایکسپائر مٹیریل، کیمیکل سے تیار کردہ3 لاکھ تیار،4 لاکھ بوتلوں کا خام مال پکڑا گیا‘ رافیعہ حیدر بوتلوں پرفیکٹری کا غلط پتہ درج تھا، بازار سے لیے گئے سیمپل فیل ہونے پریونٹ ڈھونڈ کر چھاپہ مارا گیا رمضان بازاروں میں 2من ناقص اشیاء تلف،متعدد کو جرمانہ ، 56سٹالز کو وارننگ
منگل 13 جون 2017 18:51
(جاری ہے)
رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ مارکیٹ سے سیمپل اٹھا کر چیک کروائے گئے جو خطرناک حد تک ناقص پائے گئے۔ مارکیٹ سے اٹھائے گئے سیمپل فیل ہونے پرویجیلنس سیل سے ریکی کروا کر چھاپہ مارا گیا۔
اس موقع پر رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب ناقص خوراک اور ملاوٹ کا مکروہ دھندہ بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حالات کامکمل ادراک ہے اور اس سلسلے میں معمول کی چیکنگ کے علاوہ سپیشل آپریشن ٹیمیں اور ویجیلنس سیل پوری طرح متحرک ہے۔یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک ملاوٹ کی کئی بڑی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائی کرتے ہوئے گڑھی شاہو میں جیو بلال جوس کارنر پر چھاپے کے دوران خراب کیلے اور آڑو کے استعمال،گندہ واشنگ ایریا،جسمانی صفائی کا نامناسب انتظام،گندے فریزر میں دودھ اور پھلوں کو ایک ساتھ بے ترتیب رکھنے پر15 ہزار جرمانہ اورغیر میعاری دودھ اور کریم کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔محمود علی قصوری روڈ پر کیفے باربیرا کو معائنے کے دوران احاطے اور جسمانی صفائی،حشرات کے خاتمے کے انتظام کو بہتربنانے کا نوٹس جاری اور2017 کا لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ریلوے اسٹیشن قصور رمضان بازار،کرکٹ سٹیڈیم رمضان بازار،بابائے پا کستان والٹن کینٹ رمضان بازار،برکت مارکیٹ رمضان بازاراور غالب مارکیٹ رمضان بازارپر معائنے کے دوران مختلف اشیاء خوردونوش کے سٹالزپھلوں اور سبزیوںکے سٹا لز،میٹ اور پولٹری سٹالز،آٹے کے سٹالز،مشروبات اور ڈیری سٹالز پر نتائج تسلی بخش ملنے پر مزید بہتری کی ہدایات اور اشیاء خوردونوش کوڈھانپ کر رکھنے،حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھنے کی تاکیداور مشروبات کے سٹالز سے مختلف برانڈ کے غیر میعاری مشروبات تلف15کلو سویاں23 کلو پھل20 پیکٹ بیسن کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.