آئی جی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں تقریب
پولیس کے آفسروں وجوانوں کو سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رُکنی گروہ کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرنے اور نوشہرہ پولیس کی ٹیم کو چار افراد کے قاتل کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا
منگل 13 جون 2017 19:04
(جاری ہے)
اعلیٰ حکام نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات محنت کرکے ان مقدمات کو چیلنج کے طور پر لیکر خصوصی دلچسپی لی۔
گذشتہ روز پولیس پارٹی نے علی خیل روڈ پر گشت کے دوران سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے رفتار تیز کردی اور پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔ پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کرکے ان کا تعاقب کیا اور تین رکنی موٹر سائیکل سوار ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک کالا کوف، ایک عدد پستول لوڈ شدہ، ایک عدد ہینڈ گرینیڈ اور 100 عدد کارتوس برآمد کرلئے۔ بعد ازاں گرفتار ملزموں سے تینوں واردتوں میں لوٹی ہوئی رقم اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح نوشہرہ پولیس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے خاندانی جھگڑوں پر اپنے خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے مذکورہ واقعات میں پولیس کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کے لیے مختلف حربے ار اورہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں اور ان کے کسی بھی کوشش کو بروقت ناکام بنانے کے لیے ہر وقت چوکس اور مستعد رہیں۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کو مزید تاکید کی کہ وہ تھانوں میں شکایات لیکر آنے والوں کیساتھ اچھا رویہ اپنائیں او ان کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات اُٹھاکر فورس کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر آئی جی پی نے پشاور پولیس ٹیم کے ارکان ایس ڈی پی اُو صدر سرکل رحمت اللہ خان، ایس ایچ اُو متنی سب انسپکٹر دائود خان، سب انسپکٹر فیض اللہ خان، ہیڈ کانسٹیبل فضل الہی اور کانسٹیبلان الیاس اور وقاص اور نوشہرہ پولیس کے ٹیم کے ارکان اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو، ہیڈ کانسٹیبل ساجد اقبال اور کانسٹیبلان محمد کالام، ساحر علی اور نصیر احمد کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی کیپٹن (ر) منصور آمان بھی اس موقع پر موجود تھیمزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.