پسند کی شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

منگل 13 جون 2017 23:44

پسند کی شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) پسند کی شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے علاقہ میں پسند کی شادی سے انکارکرنے نوجوان اویس نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق ملزم اپنی محلے دار روبی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ روبی کے والدین اس رشتہ سے انکاری تھے جنہوں نے اپنی بیٹی کا کا رشتہ اسکے ماموں زاد شہزادسے طے کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی رنجش پر ملزم نے گھر داخل ہوکر فائرنگ کر کے روبی کو قتل کر دیاواقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کرکے ملزم اویس کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :