پاکستان جمہوری اصلاحا ت کے حق پر یقین رکھتا ہے ،سلامتی کونسل میں مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں ، مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے دوسرے ممالک کا استحقاق مجروح ہوگا ،اقوام متحدہ میںپاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

منگل 13 جون 2017 23:50

پاکستان جمہوری اصلاحا ت کے حق پر یقین رکھتا ہے ،سلامتی کونسل میں مزید ..
ُنیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) اقوام متحدہ میںپاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری اصلاحا ت کے حق پر یقین رکھتا ہے ،سلامتی کونسل میں مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں ، مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے دوسرے ممالک کا استحقاق مجروح ہوگا ۔منگل کو سلامتی کونسل میں بین الحکومتی مذاکرات میں اصلاحات پر مباحثہ ہوا جس میں پاکستان نے جمہوری اصلاحات کی حمایت کی جبکہ ہندوستان نے جمہوری اصلاحات پر اعتراض کیا ۔

(جاری ہے)

مباحثہ میں شریک ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصلاحا ت کے حق پر یقین رکھتا ہے ،سلامتی کونسل میں مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں ہے،مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے دوسرے ممالک کا استحقاق مجروح ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشستوں میں اضافے کا حامی ہے ،اس سے سلامتی کونسل کے کردار میں بہتری آئے گی ،سلامتی کونسل میں اصلاحات ہمارا جمہوری حق ہے ،پاکستان کا ان ممالک سے تعلق ہے جو اتفاق رائے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں ۔(ن م)

متعلقہ عنوان :