لندن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی

بدھ 14 جون 2017 23:50

لندن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں ستائیس منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد 12 ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں بھی 100 کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ اس کے 200 کارکنوں اور 40 گاڑیوں نے اس آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔ گرًین فًیل ٹاور نامی یہ عمارت عرف عام میں ٹاور بلاک کہلاتی ہے۔ 1970ء کے عشرے میں تعمیر کی گئی اس عمارت میں 120 رہائشی فلیٹ ہیں جن میں 600 سے 800 تک افراد رہائش پذیر تھے۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔