Live Updates

شریف فیملی بچوں کےسرپرہاتھ رکھ کہے،قطری خط فراڈنہیں مان جاؤنگا،عمران خان

الیکشن کی تیاری شروع کردی،کلین سویپ کرینگے،امتیازصفدرکاپارٹی میں خیرمقدم،اوربھی لوگ آرہےہیں،یہ ڈرارہے ہیں کہ فیصلہ نوازشریف کی حمایت میں نہ آیاتوقوم نہیں مانےگی،لیکن ہم فیصلہ منوائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 جون 2017 17:05

شریف فیملی بچوں کےسرپرہاتھ رکھ کہے،قطری خط فراڈنہیں مان جاؤنگا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16جون2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شریف فیملی اپنے بچوں کے سرپرہاتھ رکھ کرکہہ دے کہ قطری کاخط فراڈنہیں ہے؟تومیں مان جاؤں گا،پی ٹی آئی نے الیکشن کی تیاری شروع کردی،پورے ملک میں کلین سویپ کریں گے،پارٹی ٹکٹ میرٹ پردینگے،امتیازصفدروڑائچ کوخوش آمدیدکہتے ہیں،اور بھی لوگ آرہے ہیں،یہ ڈرارہے ہیں کہ فیصلہ نوازشریف کی حمایت میں نہ آیاتوقوم نہیں مانے گی،لیکن ہم فیصلہ منوائیں گے۔

انہوں نے بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہرسال 10ارب ڈالرملک سے باہرجاتاہے۔منی لانڈرنگ سے ملک مقروض ہوگیا۔اقتدارمیں آکرخودکوفائدہ پہنچاناکرپشن کہلاتاہے۔ان پرمنی لانڈرنگ،ٹیکس چوری،پیسہ کیسے بنایاجیسے چارجرائم ہیں۔

(جاری ہے)

ان کہاگیا کہ ٹرانزیکشن دکھادیں لیکن سواسال سے طوطامیناکی کہانی سنائی جارہی ہے۔پھر قطری کاجھوٹ بولاگیا۔

قطری کاخط سچ ہوتاتوٹرانزیکشن دکھادیتا۔یہ کہتے کہ ان کاتین نسلوں کااحتساب ہوا،میں کہتاہوں کہ ان کاپہلی باراحتساب ہورہاہے۔مشرف دورمیں این آراودستخط کرکے ملک سے باہرچلے گئے۔عمران خان نے کہاکہ ساری قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہیں۔یہ ڈرارہے ہیں کہ فیصلہ نوازشریف کی حمایت میں نہ آیاتوقوم نہیں مانے گی،یہ کیاکہہ رہے ہیں۔

کیسے نہیں مانے گے؟ہم منوائیں گے،قوم فیصلہ منوائے گی۔کیاالیکشن جیت کرآنے والوں کااحتساب نہیں ہوناچاہیے؟ابھی بھی ٹائم ہے کہ جے آئی ٹی میں تحقیقات ہونے تک وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔جس جے آئی ٹی کے بننے پرمٹھائیاں بانٹی گئیں آج اسی پرتنقیدکررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب کی فیملی اپنے بچوں کے سرپرہاتھ رکھ کرکہہ دے کہ قطری کاخط فراڈنہیں ہے؟میں مان جاؤں گا۔

آٹھ مہینے قطری نہیں تھا،پھر سپریم کورٹ کے وقت یک دم قطری آگیا۔اب قطری ہمیں بینک کی ٹرانزیکشن دکھادے۔جوابھی تک نہیں دکھایاگیا۔انہوں نے کہاکہ میری حلال کی کمائی تھی لندن میں فلیٹ خریدا۔13سال طلاق کوہوگئے لیکن اس کے باوجودجمائمانے رسیدیں بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ امتیازصفدروڑائچ کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔اور بھی لوگ آرہے ہیں۔پارٹی ٹکٹ میرٹ پردینگے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کی تیاری شروع کردی،پورے ملک میں کلین سویپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کوفرشتے بھی دے دیں توچوری نہیں رکے گی،کیونکہ سربراہ ٹھیک ہوگاتوکرپشن ختم ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کی خواتین بارے توہین پرمریم نوازکوالیکشن لیناچاہیے تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات