کمیونسٹ مظالم پر ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ
کیوبا سے متعلق اوباما کی پالیسیاں گمراہ کن،کیوبا کا سفر کرنے والے امریکیوں پر سخت پابندیاں عائد کریں گے،خطاب
ہفتہ 17 جون 2017 14:12
(جاری ہے)
اٴْنھوں نے کیوبا سے متعلق سابق صدر اوباما کی پالیسیوں کو ’’بدترین اور گٴْمراہ کٴْن‘‘ قرار دیا۔ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر بھی دستخط کیے، جس کے تحت کمیونسٹ حکمرانی والے ملک کے ساتھ تاریخی اعلانات کے کچھ حصوں کو واپس لیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2014ء میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے، جو طویل عرصے سے سرحد جنگ کے دور کے دشمن رہ چکے تھے۔تاہم ٹرمپ نے اوباما دور کے کئی اقدامات جاری رکھے ہیں، جیسا کہ ہوانا میں امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے احکامات، حالانکہ اٴْنھوں نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران کیوبا کے ساتھ سخت گیر پالیسی اختیار کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔میامی کے کیوبائی نڑاد امریکیوں کے علاقے، جسے ’لٹل ہوانا‘ کہا جاتا ہے، تالیاں بجاتے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم کمیونسٹ مظالم پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ اس موقع پر فلوریڈا سے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر مارکو روبیو بھی موجود تھے، جنھوں نے کیوبا کے خلاف نئی پابندیاں وضع کرنے میں مدد کی۔کیوبا کے صدر رئول کاسترو کی حکومت کے خلاف سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے، ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ’’فوری طور پر میں پچھلی انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ نافذ العمل تمام سمجھوتوں کو منسوخ کرتا ہوں۔اِس سے قبل، وائٹ ہاؤس اہل کار نے اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ پالیسی میں نئے ضابطے وضع کیے جائیں گے، جب کہ اِن پر عمل درآمد کے نتیجے میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.