مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی سرزمین پر کوئی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں ہوگی،بی جے پی رہنما امیت شاہ

ہفتہ 17 جون 2017 21:30

مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی سرزمین پر کوئی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) بھار ت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی سرزمین پر کوئی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں کوئی بھی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں کھیلی جائے گی ۔امیت شاہ کا بیان بھارتی وزیر کھیل وجے وگوپال کے اس بیان کے بعد سامنے آیاہے جس میں انھوںنے کہا تھاکہ سرحد پار دہشتگردی روکے جانے تک پاک بھارت کرکٹ سریز ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :