نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ 2018میں بھی ایک جے آئی ٹی بنے گی جو ملک کی ترقی روکنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے گی‘شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 17 جون 2017 22:59

نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ 2018میں ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے بعد محمد شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کی ہے‘ نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں ڈاکٹر طارق پاشا کے صاحبزادے کے انتقال کی تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ایک سازش کے تحت شریف فیملی کے خلاف سازشیںشروع ہیں جو ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب ہمیشہ شریف فیملی کا ہی ہوا‘ آمریت کے دور میں بھی شریف فیملی کے خلاف مشرف نے اس ہی طرح کی کرپشن دھونڈنے کی کوشش کی جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ناکام خان کی سیاست کو عوام پہچان چکے ہیں اب وہ اس ہی طرح کی محاذ آرائی کر کے اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں بھی ایک جے آئی ٹی بنے گی جو ملک کی ترقی روکنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے گی۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے میاں برادران قوم کے دلوں کی دھرکن ہے 2018کے الیکشن میں قوم محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :