امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات نہیں کی جا رہی ہیں‘ ذاتی وکیل امریکی صدر

اتوار 18 جون 2017 21:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) امریکی صدر کے ذاتی وکیل جے سیکولوف نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات نہیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جے سیکولوف نے اتوار کے دن بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی ایسا نوٹس نہیں ملا کہ ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو برطرف کرنے پر انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ تاہم سیکولوف کے مطابق ٹرمپ دراصل واشنگٹن پوسٹ کی ایک اسٹوری پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :