موصل میں داعش کی شکست انتہائی قریب، عراقی فورسز نے چڑھائی کردی
جہادیوں کے آخری ٹھکانے پر تین اطراف سے حملہ کیا گیا ہے،شہریوں کو خوراک،پانی وادویات کی قلت کا سامنا
پیر 19 جون 2017 11:57
(جاری ہے)
مغربی موصل کے جس قدیمی حصے پر چڑھائی کی گئی ہے، وہیں وہ نوری مسجد بھی واقع ہے، جہاں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے سن 2014 میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔
عراقی فورسز کی طرف سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے نو ماہ قبل جس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا، یہ حملہ اٴْس مقصد کے حصول کے لیے اختتامی کارروائی ثابت ہو گی۔ پیش قدمی کرتے ہوئی فوج کو خودکش حملوں اور بارودی سرنگوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ کئی جنگجو چھتوں پر بیٹھ کر فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کا مغربی تاریخی حصہ انتہائی گنجان آباد ہے اور تنگ گلیوں اور راستوں پر مشتمل ہے۔ اسی باعث اس علاقے میں آپریشن انتہائی پیچیدہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق داعش کے زیر قبضہ علاقے میں ابھی تک ایک لاکھ سے زائد سویلین پھنسے ہوئے ہیں اور انتہائی نا گفتہ بہ حالات کا شکار ہیں۔ ان شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جبکہ طبی سہولیات تک ان کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔عراقی فورسز کی طرف سے موصل کا قبضہ داعش سے چھڑانے کے لیے جاری اس آپریشن میں امریکی عسکری اتحاد کی طرف سے فضائی حملوں کی مدد بھی حاصل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.