انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
گزشتہ 10 برس سے ہوم گرائونڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا چیمپئن بننا بڑا کارنامہ ہے، مائیکل وان پاکستان نے چیمپئن کی طرح کھیل کر ٹائٹل جیتا، پاکستان زندہ باد، گریم سمتھ
پیر 19 جون 2017 13:55
(جاری ہے)
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کاہ کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آئوٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی افریقن ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.