آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف کامیابی میں ٹیم کی محنت اور رمضان المبارک میں کی جانے والی دعائوں کا نتیجہ ہے ، ٹارگٹ 2019کا ورلڈ کپ ہے ،کوشش ہوگی ورلڈ کپ سے ایک یا ڈیڑھ سال قبل اپنے کمبی نیشن کو فائنل کرلیں اور پھر اس میں تبدیلی نہ ہو،انضما م الحق
پیر 19 جون 2017 18:23
(جاری ہے)
بڑے ٹورنامنٹ اور خاص طور پر انگلینڈ کی سر زمین پر کسی کھلاڑی کا ڈبیوٹ کروانا بہت مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اترے ۔
انہوں نے کہاکہ احمد شہزاد اور فخر زمان کو ویسٹ انڈیز بھی تجربہ دلوانے کے لئے لے گئے تھے ۔جن کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس نہیں دی ان کو زیادہ محنت کرنی چاہئے ۔حسن علی اور فخر زمان نے بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔ٹورنامنٹ میں ٹیم کے مثبت اور منفی پہلو بھی ہوتے ہیں لیکن جیت پر منفی پہلوئو ں پر پردہ پڑ جاتا ہے لیکن ہم اپنی خامیوں کو دو ر کریں گے تاکہ ٹیم کا معیار مذید بلند ہو۔ہم نے 8سے زائد نئے کھلاڑیوں کو تینوں فارمیٹ میں موقع دیا۔انضمام الحق نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ 2019کا ورلڈ کپ ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سے ایک یا ڈیڑھ سال قبل اپنے کمبی نیشن کو فائنل کرلیں اور پھر اس میں تبدیلی نہ ہو ۔ضرورت پڑنے پر ایک آدھ تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کامیابی کے بارے میں گورے پوچھتے ہیں کہ رمضان کون ہے لیکن ہمیں تو پتہ ہے کہ رمضان المبارک کی اہمیت کیا ہے ۔رمضان المبارک میں کروڑوں مسلمانوں کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ تھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.