پی ایس 114کی عوام ضمنی الیکشن کو کرپٹ اور چور حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم بنا دیں، عمران خان
مفاد پرست اور موقع پرست سیاسی جماعتوں سے اب جان چھڑانے کا بہترین موقع،6دفعہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے والے کراچی کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہ دے سکے، انتخابی مہم سے خطاب
پیر 19 جون 2017 20:58
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے آپ کو ایک دیانتدار ، ایماندار اور نظریاتی سیاسی کارکن انجینئر نجیب ہارون کی صورت میں دیا ہے جن کا تحریک انصاف سے شروع دن سے تعلق ہے اور پی ٹی آئی کے بانی کارکنان میں سے ہیں۔
آپ سے نے تبدیلی کو ووٹ دینا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے حلقہ پی ایس 114کے دورے کے موقع پر اعظم بستی 100فٹ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون، فردوس شمیم نقوی، سردار عبد العزیز، حلیم عادل شیخ، بلال غفار، اکبر موریجو، سبحان ساحل ، امجد جاہ ، سرور راجپوت، علاولدین آغا، صائمہ ندیم ،شاہین شیخ، راجہ اظہراور دیگر رہنما ?ں نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین عمرا ن خان نے کہا کہ اس حلقے کو جیتنے کے لئے ان نا اہل حکمرانوں اور سیاسی مافیا کو آپ نے سیدھا پیغام دینا ہے کہ اس حلقے کے عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں اور نہ آپ کے غلام ہیں۔یہ لوگ اقتدار میں اس لئے آتے ہیں کہ یہ کرپشن کریں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے آپ پر ٹیکس بڑھتا جائے۔ جب آپ 100روپے کا ڈیزل ڈلواتے ہیں تو 50روپے آپ کو ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ یہ کرپٹ حکمران آپ کا لوٹا ہوا پیسہ ملک سے باہر لے جا کر کبھی سوئس بینک میں تو کبھی پاناما میں چھپاتے ہیں۔یہ حکمران 30سال سے اس ملک کو باری بار ی لوٹ رہے ہیں۔شریف فیملی اور زرداری گروپ سکے کے ایک رخ ہیں۔ یہ ایک دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتے۔ اس ملک کو لوٹنے میں شریف برادران کے ساتھ زرداری گروپ بھی برابر کے شریک ہیں۔ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان ڈاکو?ں اور سیاسی مافیا کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پوری قوم اس وقت گو نواز گو کا نعرہ لگا رہی ہے۔بہت جلد نواز شریف اور شہباز شریف اڈیالا جیل میں ہوں گے اور اس کے بعد ان میں بھی بڑے بڑے ڈاکوئوں کی باری آنے والی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 9جولائی کو اپنے گھروں سے نکل کر تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہرلگا کر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون کو کامیاب کرائیں اور مجھے امید ہے کہ9جولائی کو کرپٹ اور چور ڈاکو شکست سے دوچار ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.