پیرس ایئر شو میں چین کے اسٹیلتھ فائٹر طیارے کے چرچے ،انسیسی صدر بھی کرتب دیکھنے کیلئے پہنچ گئے

چینی ڈرون بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ، ریڈار کے لئے بھی اس کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہے

منگل 20 جون 2017 21:50

پیرس ایئر شو میں چین کے اسٹیلتھ فائٹر طیارے کے چرچے ،انسیسی صدر بھی ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پیرس ایئر شو میں چین کے اسٹیلتھ فائٹر طیارے کے چرچے پوری دنیا میں ہو رہے ہیں،چینی ڈرون بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ، شاندار کرتب دیکھنے کیلئے فرانسیسی صدر ایمنل میکرون بھی ایئر شو میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق چین کا تیار کردہ شنگیان جی13فائٹر طیارے نے پیرس ایئر شو میں دھوم مچا دی اور اس کے چرچے پوری دنیا میں ہونے لگے ، یہ طیارہ مشکل ترین موسم میں بھی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ریڈار کے لئے بھی اس کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہے ۔ پیر س ایئر شو میں چینی ڈرون کے ساتھ دیگر طیارے بھی موجود ہیں لیکن چینی طیارہ اور ڈرون لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ طیارے کے شاندار کرتب دیکھنے کیلئے فرانسیسی صدر بھی ایئر شو میں پہنچ گئے ۔ یہ شو 24جون تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :