معاوضے کے تعین پر سی ڈی اے اور فوج کے درمیان معاملات طے پا گئے-پاک فوج کے ہیڈکواٹرز کی اسلام آباد منتقلی کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ -متاثرہ شہریوں کو سیکٹر ایچ16 میں آباد کرنے کا منصوبہ -جی ایچ کیو کی منتقلی کے لیے سیکٹر ای10اور ڈی11میں 870 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 جون 2017 11:20

معاوضے کے تعین پر سی ڈی اے اور فوج کے درمیان معاملات طے پا گئے-پاک فوج ..
 اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جون ۔2017ء) پاک فوج کے ہیڈکواٹرز کی اسلام آباد منتقلی کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے مقیم رہائشیوں کو سیکٹر ایچ16 میں آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے منصوبے کا جامع پلان تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

سی ڈی اے نے جی ایچ کیو کے لیے 870 ایکٹر اراضی الاٹ کی تھی، جی ایچ کیو کے لیے یہ زمین سیکٹر ای 10 اور ڈی11میں الاٹ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی جانب سے اراضی کی قیمت ادا کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور پی اے سی نے وفاقی حکومت سے نقصان پورا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے آرمی سے 870 ایکڑ زمین کے 703 ملین روپے وصول کئے۔

جی ایچ کیو کی اسلام آباد میں تعمیر کا منصوبہ 2005 میں روک دیا گیا تھا، سی ڈی اے نے آرمی کو 191 ملین روپے کی تاخیری رقم بھی معاف کردی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے 7ہزار پلاٹس درکار ہوں گے۔متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے آرمی4 اقساط میں 6 بلین روپے اداکرے گی، نئے جی ایچ کیو کی تعمیر کا ٹھیکہ این ایل سی یا ایف ڈبلیو او کو دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :