پاکستان میں 1.5ملین ہیکٹرز رقبہ پر دالیں کاشت کی جاتی ہیں

بدھ 21 جون 2017 17:01

پاکستان میں 1.5ملین ہیکٹرز رقبہ پر دالیں کاشت کی جاتی ہیں
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں دالیں سالانہ تقریباً 1.5ملین ہیکٹرز پر کاشت کی جاتی ہیں جو کہ کل زیر کاشت رقبہ کا 6.7فیصد ہے جس میں پنجاب کا حصہ رقبہ کے حساب سے 84فیصد اور پیداوار کے حساب سے 85فیصد ہے۔زرعی ماہرین نے کہا کہ دالوں میں تقریباً 20سے 24فیصد پروٹین ہوتی ہے جوکہ انسانی غذا کا اہم جزو ہے۔

(جاری ہے)

مونگ کی دال زود ہضم ہونے کی وجہ سے عوام میں بہت مفید ہے لہٰذا بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ہمارے ہاں مونگ کی فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً سات من فی ایکڑ ہے۔زرعی ماہرین نے دالوں کی ایسی اقسام تیار کرلی ہیں جن کی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہے لہٰذا کاشتکار حکومت پنجاب کے منصوبہ برائے فروغ دالیں کو کامیاب بنائیں اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :