غیر فعال تعلیمی نظام ملکی ترقی کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، میاں زاہد حسین
جمعرات 22 جون 2017 14:07
(جاری ہے)
پاکستان میں گزشتہ 55 سال میں تعلیم یافتہ افراد کی شرح 20 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہوئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک نے اس ضمن میں پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ پانچ کروڑ سے زیادہ ان پڑھ افراد پاکستان کی ترقی کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہیں جسے حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ورنہ ملکی ترقی ناممکن رہے گی۔ 1960 سے 1990 تک پاکستان ترقی پزیر ممالک کیلئے ایک ماڈل تھا جسکی شرح نمو بھارت اور بنگلہ دیش سے کہیں زیادہ تھی جبکہ فی کس آمدنی میں ہر سال تین فیصد تک اضافہ ہو رہا تھا جسکے بعد زوال شروع ہو گیا اور اب ایک دہائی کے بعد شرح نمو پانچ فیصد سے کچھ زیادہ ہوئی ہے۔ 1990 کے بعد شرح نمو اوسطاً چار فیصد رہی جبکہ فی کس آمدنی میں دو فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا۔ 1990 کے بعد سے بھارت کی شرح نمو سات فیصد جبکہ بنگلہ دیش کی چھ فیصد رہی ہے جس سے پاکستان ان ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے تاکہ شرح نمو کو چھ سے سات فیصد سالانہ تک بڑھایا جا سکے ۔ورنہ بے روزگاری پر قابو پانا ناممکن ہو گا۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.