ہائیکورٹ بار کا وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے ہفتہ وار اجلاس ، احتجاجی کیمپ میں دھرنا
عید کے بعد نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے استعفیٰ ،ملک کو کرپشن سے پاک کرنے سے متعلق تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے متعلق فیصلہ کیا جائے گا‘ خطاب
جمعرات 22 جون 2017 16:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے استعفیٰ اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے سے متعلق تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس سے عامر سعید راں ،محمد ظہیر بٹ ، مرزا عبدالخالق ایڈووکیٹ، عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ، افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ، عمیر نیازی ایڈووکیٹ، خالد ملک اعوان ایڈووکیٹ، جواد اشرف ایڈووکیٹ، بابر اے خلجی ایڈووکیٹ، خاور محمود کھٹانہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز نے ان کے خلاف فیصلہ دیا اور وہ صادق و امین نہ رہے پھر بھی اپنے عہدہ پر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن کے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ کو سول سوسائٹی ، پروفیسر صاحبان ، دانشور حضرات نے درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء آئین و قانون اور جمہوریت کے علمبردار اور پاکستان کے محافظ ہیں ہم کسی صورت ایسے شخص کو وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے جو صادق و امین نہ ہو اور اسکا وجود ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو۔ اجلاس کے بعد شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ اور حکومتی وکلاء کی بار میں توڑ پھوڑ کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.