انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور آئرلینڈ مستقل رکنیت دے دی
افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے والے بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں ملک بن گئے
جمعرات 22 جون 2017 23:12
(جاری ہے)
ان دونوں ملکوں کے پاس پہلے سے ہی ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اسٹیٹس موجود تھا۔ افغانستان میں کرکٹ کی تاریخ بہت پرانی ہے اور فٹ بال کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں بھی افغان نوجوان انتہائی دلچسپی لیتے ہیں لیکن افغانستان کو اصل کامیابی اس وقت ملی جب 2011 میں انہیں ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ ملا۔
جنگ زدہ ملک ہونے کے باوجود افغان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے سبب انہیں دو سال بعد ایسوسی ایٹ ملک کا درجہ دے دیا گیا۔ افغانستان نے ورلڈ کپ 2015 اور ورلڈ ٹی20 میں بھی شرکت کی اور اپنے کھیل سے سب سے متاثر کر کے ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کیلئے خود کو اہم امیدوار ثابت کردیا۔ 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والی آئرش ٹیم نے تسلسل کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا اور انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کو شکست دی جس کی بدولت وہ بھی ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو دیا گیا تھا جنہوں نے 1877 میں میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد 1889 میں جنوبی افریقہ، 1928 میں ویسٹ انڈیز، 1930 میں نیوزی لینڈ، 1932 میں ہندوستان، 1952 میں پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد متعدد وجوہات کی بنا پر 30 سال تک کسی بھی ملک کو ٹیسٹ کا درجہ نہیں دیا گیا لیکن پھر 1982 میں سری لنکا کی ٹیم کو یہ مرتبہ دے کر جمود توڑ دیا گیا۔ 1983 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کو 1992 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا حق دیا گیا اور پھر 8 سال بعد 2000 میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حقدار قرار پائی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.