چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

جمعہ 23 جون 2017 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹ چوہدری اعتزاز احسن نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا جبکہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :