قبائل رواج بل 2017 اختلافات کے باعث ایک بار پھر موخر ہو گیا
قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور میں قبائلی اراکین کا فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید احتجاج، حکومت آئین و قوانین میں ترمیم کا ٹائم فریم نہ دے سکی ، آئندہ اجلاس میں بل پر مزید مشاورت کی جائے گی رواج ایکٹ کے نفاذ سے ایف سی آر منسوخ ہوجائے گا ‘ وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
جمعہ 23 جون 2017 15:53
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ کیونکہ فاٹا اصلاحات کی کابینہ باضابطہ طور پر منظوری دے چکی ہے اس لئے حکومت ان پر سفارشات پر جلد عمل درآمد کے لئے حکومت تیار ہے۔
فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی کابینہ نے 26سفارشات کی منظوری دی ہے پانچ سالوں میں قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کو یقینی بنانا ہے کمیٹی میں بل پر اختلافات برقرار رہنے پر وزیر سیفران نے واضح کیا کہ قائمہ کمیٹی کو رواج ب کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اجلاس میں فاٹا میں ٹیکسوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس معاملے پر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ فاٹا تک ممکنہ طور پر ٹیکسوں کے دائر ہ کار کو وسیع کرنے کی اطلاعات پر بسم الله احتجاجاً واک آئوٹ کرگئے قبائلی اراکین کا موقف تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فاٹا میں وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اس تباہی و بربادی کے باوجود تعمیر نو نہ ہونے پر قبائلی عوام سے ٹیکس وصولی کا حکومتی فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے حکومت فیصلے سے دستبردار ہو قبائلی اراکین نے ہر سطح پر اس معاملے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ رواج بل پر مزید مشاورت کیلئے تمام قبائلی اراکین کو آئندہ اجلاس میں مدعو کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز رواج بل پر اتفاق رائے نہ ہونے پر فاٹا اصلاحات کے نفاذ میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.