بھارت دہشت گردی کو پاکستانیوں کیخلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے
ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ کی آئی جی آفس کے سامنے دھماکے کی شدید مذمت
جمعہ 23 جون 2017 21:47
(جاری ہے)
اسی دوران دھماکہ ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس اطلاع تھی کہ دہشت گرد کہیں نہ کہیں کوئی واقعہ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے جو ممکنہ انتظامات تھے وہ سکیورٹی اور پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکا اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں زخمیوں کی دیکھ بھال کے انتظامات مکمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکار اپنی پوری تندہی اور کوشش کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن آپ جب بڑی جنگ کا حصہ ہوتے ہیں تو اسی قسم کا نفسیاتی وار دشمن کرنا چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی سافٹ ٹارگٹ کو پکڑ کر واقعہ کرتا ہے اور یہ احساس دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ اس جنگ کو آگے چلانے اور بڑھانے کا اہل ہے۔ نسبتاً ایک عام شاہراہ پر آسان ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شاید یہ آگے اپنے ٹارگٹ کی جانب بڑھنا چاہتے تھے جو نہیں کر پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا پختہ نقطہ نظر ہے کہ بلوچستان کے اندر اور عمومی طور پر پورے پاکستان میں بھارتی ریاست کا انتہائی غیرذمہ دارانہ کردار ہے۔ بھارت دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر پاکستانیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ یہ خطہ کے لئے اچھا شگون نہیں اور یہ بری خبر ہے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام مساجد اور عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.