چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے، ماہرین

جمعہ 30 جون 2017 15:19

چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے، ماہرین
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

چنے کی فصل کو پیاز ی باتھو،چھنکنی بوٹی، لہلی ،رت پھلائی،مبی سٹی اورریواڑی نقصان پہنچاتی ہے ،جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مارزہروں کی بجا ئے گوڈی کی مدد سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہیے ،ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے اورجڑی بوٹیوںکے تدار ک کیلئے کیمیائی زہروںکااستعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوںمیںان کااستعمال نہایت احتیاط سے کرناچاہیے، جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروںکا استعمال کرناچاہیے ۔