بنوں میں امن وامان کی بہترین انتظاما ت کی وجہ سے عوام نے عید کی خوشیاں سکون سے منائیں، فضل اکبر خان

ضلعی انتظامیہ بنوں ناجائز تجاوزات وغیرہ کیخلاف ٹھوس اقدامات کررہی ہے ، ڈپٹی کمشنر بنوں

ہفتہ 1 جولائی 2017 16:47

بنوں میں امن وامان کی بہترین انتظاما ت کی وجہ سے عوام نے عید کی خوشیاں ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر خان نے کہا ہے کہ بنوں میں امن وامان کی بہترین انتظاما ت کی وجہ سے عوام نے عید کی خوشیاں سکون اوراطمینان سے منائیں ،ان سخت حالت میں بنوں کو امن کا گہوارہ بنا یا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بنوں ناجائز تجاوزات وغیرہ کے خلاف ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر خان نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوعزیز اللہ جان ، ملک پختون یار خان، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما ء ملک احسان اللہ خان المعروف شیر نورنگ، آل کونسلرز اتحاد بنوں سٹی کے صدر سینئر صحافی محمد عثمان علی خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات عبدالحسین شاہ، اکاونٹینٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ نعیم خان ، اور عیسی خیل سے آئے ہوئے مہمان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر خان نے کہا ہے کہ بنوں کے غیور عوام نے چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں ہوائی فائرنگ سے گریز کرکے یہ ثابت کیا کہ بنوں کے عوام امن پسند ہے کیونکہ ہوائی فائرنگ کے اندھی گولی سے کسی کی خاندان کی چراغ گل ہوسکتی ہے اور کسی کی زندگی تمام عمر ناکارہ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عید کی خوشیاں غریبوں کی مدد کرنا ، رشتہ داروں وغیروں کے ساتھ تعاون کرنا اصل خوشی ہے ۔ میں بنوں کے علماء رکرام کا بھی انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے عوام میں اگاہی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے پولیس کے اعلی آفسران کو بھی جس میں ڈی آئی جی بنوں دار علی خٹک ، ڈی پی او بنوں صادق بلوچ کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے اخری دنوں میں مساجدوں وغیرہ میں جاکر عوام میں ہوائی فائرنگ نا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کے زر خیز سرزمین میں بنوں کے عوام میں مہمان نوازی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :