دھرنے سانپوں کو مارنے کیلئے دئیے گئے بدقسمتی سے مرے نہیں: خرم نواز گنڈا پور

دھرنے کے دنوں میں ن لیگ کے جغادری وزیر اعظم ہائوس میں جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:16

دھرنے سانپوں کو مارنے کیلئے دئیے گئے بدقسمتی سے مرے نہیں: خرم نواز گنڈا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دھرنے سانپوں کو مارنے کیلئے دئیے گئے تھے لیکن بد قسمتی سے وہ مرے نہیں آج بھی عدالتوں میں کھڑے ہیں۔شریف اقتدار کی تجہیز و تکفین میں مرکزی کردار سعد رفیق جیسے ٹولے کا ہو گا ۔

انہوں نے کہ دھرنے کے دنوں میں وزیر اعظم اور ن لیگ کے جغادری وزیر اعظم ہائوس میں جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اور دن کے اجالے میں دھمکیاں دینا اور رات کے اندھیرے میں پائوں پکڑنا سعد رفیق کی پرانی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں جوں شریف برادران کی گردنوں میں شکنجہ کسا جا رہا ہے ویسے ویسے سعد رفیق جیسے عناصر کی خوشیاں بڑھتی چلی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا جس لٹیرے نظام کے خلاف دیا گیا تھا اس نظام کے محافظ ذلت آمیز صورتحال سے دوچار ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادران کے جرائم سے متعلق جو جو کہا تھا آج عدالتوں میں اس کے حوالے سے ہر طرف سے گواہیاں آ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں ایجنسیوں کی مخبری کرنے پر شریف برادران نے سعد رفیق کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی ۔مشرف دور میں ن لیگ کے کارکنوں نے اتنے مظاہرے مشرف حکومت کے خلاف نہیں کئے تھے جتنے شملہ پہاڑی پر سعد رفیق کے خلاف ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :